میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہوش حیات کترینہ کیف کی نقل کرنے پرسوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئیں

مہوش حیات کترینہ کیف کی نقل کرنے پرسوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات تمغہ امتیازاورآئٹم نمبر کے بعد اب کترینہ کیف کی نقل کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانا بن گئیں۔ حال ہی میں فلم ’’باجی‘‘ کیلئے جاری ہونے والا ان کا نیا آئٹم نمبر’’گینگسٹر گڑیا‘‘ جہاں لوگوں میں مقبول ہورہا ہے وہیں انہیں گانے میں کترینہ کیف کی نقل کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانا بنایاجارہا ہے۔گانا ریلیز ہوتے ہی لوگوں نے سب سے پہلے مہوش حیات کے بالوں کے اسٹائل کو تنقید کا نشانا بناتے ہوئے اسے فلم ’’زیرو‘‘ کے گانے ’’حسن پرچم‘‘ میں کترینہ کیف کے بالوں کے اسٹائل سے مشابہ قراردیا۔ صرف یہی نہیں سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے کترینہ کیف اورمہوش حیات کی چند تصاویر بھی شیئر کی گئیں جن میں مہوش حیات کا رقص کا انداز کترینہ کیف کے رقص سے متاثر نظر آرہا تھا۔نادیہ زاہد نامی خاتون نے’’گینگسٹر گڑیا‘‘ گانا شیئر کراتے ہوئے لکھا کیا کوئی بتاسکتا ہے اس گانے میں موجو اداکارہ کترینہ کیف بننے کی کوشش کررہی ہے لیکن اس کی کوشش کامیاب ہوتی نظر نہیں آرہی۔عدنان نامی صارف نے پاکستانی فلمسازوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا معلوم نہیں ہم کب بالی ووڈ سے باہر نکلیں گے، اگر پاکستانی یہی سب دیکھنا چاہتے ہیں تو مہوش حیات کے علاوہ اور بہت سے آپشن موجود ہیں، پاکستانی فلمیں اس وقت بہتر پرفارم کرسکتی ہیں جب انہیں پاکستانی کے طور پر بنایا جائے نہ کہ بھارت کی کسی اداکارہ کی کاپی کرنے کی کوشش کی جائے۔ایک صارف نے تو مہوش حیات کو ’’تمغہ چیٹر‘‘ دینے کا مطالبہ کردیا۔

https://youtu.be/kkweRSdM0-4


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں