میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ازدواجی زندگی کی کامیابی کے لیے بیوی کو زیادہ قربانی دینی پڑتی ہے‘ فضیلہ قاضی

ازدواجی زندگی کی کامیابی کے لیے بیوی کو زیادہ قربانی دینی پڑتی ہے‘ فضیلہ قاضی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ ازدواجی زندگی کو کامیاب بنانے کے لیے بیوی کو زیادہ قربانی دینی پڑتی ہے ، اگرمیاں بیوی کے درمیان ہم آہنگی ہو تو زندگی خوشگوار گزرتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ میاں بیوی کے لیے ضروری ہے کہ نہ صرف ایک دوسرے کی بات کو صبر و تحمل سے سنیں بلکہ اہمیت بھی دیں ۔ اگر مرد بھی خواتین کی بات کو تحمل سے سن لیا کریں تو لڑائی کی نوبت ہی نہ آئے ۔انہوں نے کہا شوہر سے ہلکی پھلکی نوک جھونک ہو جاتی ہے لیکن اس نے کبھی لڑائی کی شکل اختیار نہیں کی ۔ میرا نئے شادی شدہ جوڑوںکو مشور ہ ہے کہ خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے ایک دوسرے کو سمجھیں اور ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو نظر انداز کرنا سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تلخ حقیقت ہے کہ عورت کوسب سے زیاد ہ قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ فطری طو رپر اسے بیٹی ،بہن او رماں کے روپ میں بھی قربانی دینی پڑتی ہے او رجب وہ بیوی بن جاتی ہے تو بھی اپنے گھر کیلئے اسے قربانی دینی پڑتی ہے لیکن خدا کے ہاں قربانی اور صبر کا بہترین اجر ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم میاں بیوی مطمئن زندگی گزررہے ہیں۔ اپنے بچوں کو قرآن پاک حفظ کرا رہی ہوں ،میری خواہش ہے کہ وہ دین کا پیغام آگے پہنچائیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں