میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد

قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد کردی ۔الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں انتخابات کے موقع پر پاک فوج تعینات کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا، الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر انتخاب پاک فوج کی نگرانی میں ہوگا، قبائلی اضلاع کے حلقوں کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے ، پاک فوج کے جوان انتخابی عملہ کی تربیت گاہوں کی بھی حفاظت کریں گے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق پاک فوج پرنٹنگ پریس پر 5 جولائی سے تعینات ہوگی اور پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز پر 18 تا 21 جولائی تک تعینات رہیں گے ، پاک فوج کے جوان انتخابی عملہ کی تربیت گاہوں کی بھی حفاظت کریں گے ، بیلٹ پیپرز کی چھپائی، ترسیل، انتخابی نتائج پاک فوج کی سیکورٹی میں ہوں گے جبکہ قبائلی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہتررکھنے کے لیے پاک فوج کی اضافی نفری ریزرو رکھی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں