
(سندھ بلڈنگ) بدعنوان افسران پر ڈی جی اسحاق کھوڑو کی نوازشات
شیئر کریں
ڈی ڈی کمال موٹا نے انہدام سے محفوظ رکھنے کیلیے حفاظتی پیکج متعارف کروادیے ، محصولات کا نقصان
گلبرگ ٹاؤن عزیز آباد بلاک 2 پلاٹ 992 اور 1142 پر خلاف ضابطہ از سر نو تعمیرکی اجازت حاصل
جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف طلب کرنے کیلیے رابط کرنے کی کوشش، حکام کی پراسرار چشم پوشی
سندھ بلڈنگ کنٹرول میں رائج کھوڑو سسٹم کے تحت بدعنوان افسران پر ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی نوازشات کا سلسلہ جاری ہے بلڈنگ افسران من چاہی سیٹوں پر قابض ہو کر غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ فراہم کرنے میں مگن ہیں ، زمینی حقائق کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کا شور مچا رکھا ہے ،بلڈنگ افسران اپنے فرائض سے غفلت برتتے ہوئے ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر ملکی محصولات کے نقصان کا سبب بنتے نظر آرہے ہیں ،وسطی میں جاری انہدام کے باوجود بھی ڈپٹی ڈائریکٹر کمال موٹا نے کمزور بنیادوں پر بغیر نقشے اور منظوری خلاف ضابطہ تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں اور انہدام سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی پیکج بھی متعارف کروا دیے گئے ہیں اسوقت بھی گلبرگ ٹاؤن کے علاقے عزیز آباد نمبر 2 پلاٹ نمبر 992 اور 1142 پر خلاف ضابطہ تعمیر کو گزشتہ دنوں منہدم کردیا گیا تھا جسے کمال موٹے نے ازسرنو تعمیر کی چھوٹ دے دی ہے ، دلچسپ امر یہ ہے کہ کراچی سے شائع ہونے والے مختلف اخبارات میں بارہا کی جانے والی نشان دہی کے باوجود خلاف ضابطہ تعمیرات ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی نظروں سے اوجھل ہیں،جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف طلب کرنے کے لئے ڈی جی ہاؤس رابط کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابط نہ ہو سکا۔