میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں آسمان سے بارش کی طرح کیڑوں کی برسات کا واقعہ

بھارت میں آسمان سے بارش کی طرح کیڑوں کی برسات کا واقعہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارت میں ایک خوفناک اور حیران کن منظردیکھنے میں آیا ہے جہاں ہزاروں سفید کیڑے آسمان سے بارش کی طرح گرتے دکھائی دیے جس سے سڑک پر کیڑوں کی موٹی تہہ لگ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نیپال کی سرحد کے قریب واقع ریاست بہار میں بارش کی طرح آسمان سے سفید کیڑوں کی بارش شروع کی شکل میں سامنے آیا۔ یہ منظر لوگ یہ منظر دیکھ کر ششدر رہ گئے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو کو بڑی تعداد میں لوگ دیکھ رہے ہیں۔ لاکھوں ویوز حاصل کرنیوالی اس ویڈیو میں نامعلوم کیڑے سڑک کو بھرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ مقامی لوگ یہ سب کچھ دیکھ کر مبہوت رہ گئے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا کیڑے گرنے کی وجہ کیا تھی یا وہ واقعی کیڑے تھے۔نباتات کے ماہرین نے انکشاف کیا کہ بہار میں پیش آنے والا واقعہ "چنار” کے درخت کی ایک قسم کے "پتے” ہوسکتے ہیں۔ یہ کیڑوں کی طرح ہوتے ہیں۔ اس لیے ہوسکتا ہے کہ لوگوں کو لگا ہو کہ یہ کیڑے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں