پنجاب میں ن لیگ کی اکثریت قائم ،حمزہ وزیراعلی رہیں گے، عطاء اللہ تارڑ
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کہیں نہیں جا رہی اور حمزہ شہباز ہی وزیراعلی رہیں گے،مسلم لیگ (ن) کی عددی اکثریت اپنی جگہ پر قائم ہے ،اس فیصلے کے بعد ہمارے اراکین واپس آ گئے ہیںجس سے ہمارے اراکین کی تعداد 177 بنتی ہے ،پی ٹی آئی اتحاد 168 پر ہے ،چوہدری فواد اور شیخ رشید میں ابن الوقت بننے کا مقابلہ ضرور ہے ،ان کے منہ سے شرم کا لفظ اچھا نہیں لگتا ،چوہدری پرویز الٰہی کا وزیراعلی بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا ،ہمارا پی ٹی آئی کے بہت سے اراکین سے بھی رابطہ ہے ،ہو سکتا ہے کہ ان کے پاس 168 کی تعداد بھی پوری نہ ہو سکے ،وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے بارے گورنر پنجاب ہی کہہ سکتے ہیں ،قائم مقام گورنر وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہہ سکتا ،میں چیلنج کرتا ہوں کہ آپ وزہراعلی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں،آئین اور قانون بالکل واضح ہے کہ کوئی ایسا طریقہ موجود نہیں کہ جس سے آپ پنجاب حکومت یا وزیراعلی پنجاب کو ہٹا سکیں ،آپ الٹے بھی ہو جائیں تو آپ حکومت نہیں گرا سکتے ،ہمارے منحرف اراکین نے ووٹ نہ دیا تو ان کیخلاف پہلے سے ریفرنس سپیکر کے پاس موجود ہے۔ ان خیالات کاعطاء اللہ تارڑ نے اویس لغاری کے ہمرہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا احترام ہے لیکن اس کے فیصلے پر اپیل کا حق اور اپنی رائے رکھنا جمہوریت کا حسن ہے ،ہمارا موقف تھا کہ 25 منحرف اراکین کو پارلیمانی پارٹی کی جانب سے کوئی ہدایت نہیں دی گئی تھی۔سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے مطابق بائیکاٹ کرنے پر بھی تحریری ہدایت کرنا ہوتی ہے،بہت سارے لوگ اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ۔پنجاب حکومت کہیں نہیں جا رہی اور حمزہ شہباز ہی وزیراعلی رہیں گے ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کہ عددی اکثریت اپنی جگہ پر قائم ہے ،اس فیصلے کے بعد ہمارے اراکین واپس آ گئے ہیں ۔عظمی قادری، جلیل شرقپوری، اشرف انصاری، مولانا غیاث الدین واپس آ چکے ہیں جس سے ہمارے اراکین کی تعداد 177 بنتی ہے ،پی ٹی آئی اتحاد 168 پر ہے ۔فواد چودھری شرم اور غیرت کا آپ سے کیا تعلق، آپ کس پارٹی کے ساتھ نہیں بیٹھے؟؟جس کو برا بھلا کہا، اس کے گھٹنوں کو ہاتھ لگایا اور اب آپ مسلم لیگ (ن) میں آنے کی کوشش کرتے رہے ،چوہدری فواد اور شیخ رشید میں ابن الوقت بننے کا مقابلہ ضرور ہے ،ان کے منہ سے شرم کا لفظ اچھا نہیں لگتا ۔انہوںنے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی کا وزیراعلی بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا ،ہمارا پی ٹی آئی کے بہت سے اراکین سے بھی رابطہ ہے ،ہو سکتا ہے کہ ان کے پاس 168 کی تعداد بھی پوری نہ ہو سکے ۔منحرف اراکین میں 5 مخصوص نشستوں والے لوگ شامل ہیں ۔موجودہ متناسب نمائندگی کے قانون کے مطابق ہمیں 3 اور پی ٹی آئی کو 2 نشستیں ملیں گی ۔