بزدار کو ہٹا کر خود پاور میں آ نا نہیں چاہتے،رانا ثناء اللہ
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ عثمان بزدار کو ہٹا کر خود پاور میں آ جائیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ ابھی نہیں بنا، بہت پہلے سے موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کا اعلان ابھی ہوا ہے ، یہ گروپ پی ٹی ا?ئی کا پریشر گروپ ہے ۔(ن )لیگی رہنما نے کہا کہ جہانگیر ترین پاکستان تحریکِ انصاف کیلئے خطرے کا باعث ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر جہانگیر ترین گروپ ہم سے رابطہ کرے گا تو ہم اس پر ضرور جواب دیں گے ۔رہنما مسلم لیگ (ن )رانا ثناء اللّٰہ ن نے کہا کہ مسلم لیگ نون پنجاب کی اکثریتی جماعت ہے لیکن اس کو تسلیم نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ عثمان بزدار کو ہٹا کر خود پاور میں آ جائیں، ہم حکومت کو وقت دینے یا ان کی مدت پوری کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔