میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کی اراضی کی نیلامی کا عمل مکمل، چھ دعویدار بھی سامنے آگئے

نواز شریف کی اراضی کی نیلامی کا عمل مکمل، چھ دعویدار بھی سامنے آگئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کی شیخوپورہ کے قصبے فیروز وٹواں میں اراضی کی نیلامی کا عمل مکمل کرلیاگیا۔چوہدری محمد بوٹا نامی شخص نے ایک کروڑ ایک لاکھ روپے فی ایکڑکے حساب سے سب سے زیادہ بولی دی، بولی کے موقع پر اراضی کے 6 دعویدار بھی سامنے آگئے ۔سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف کی اراضی کی نیلامی کا عمل شیخو پوہ میونسپل دفتر میں صبح 10 بجے شروع ہوا جو ساڑھے 3 بجے سہ پہر تک جاری رہا۔اراضی کی خریداری کیلئے 3امیدوار سامنے آئے ، سب سے زیادہ بولی ایک کروڑ ایک لاکھ روپے فی ایکڑ کے حساب سے محمد بوٹا نامی شخص نے لگائی۔اس بولی کے مطابق زمین کی قیمت گیارہ کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے ، نیلامی میں حصہ لینے والوں کو 10 لاکھ زر ضمانت جمع کروانیکی ہدایت کی گئی۔نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کا حکم 22 اپریل کو احتساب عدالت اسلام آباد نے دیا تھا، نیلامی کی فی ایکڑا بتدائی قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔انچارج بولی اجمل فاروق کے مطابق نواز شریف کے نام 88 کنال 4مرلے جائیداد کی نیلامی کا عمل مکمل کرلیا گیا، بولی کی قیمت کے بارے میں عدالت کو آگاہ کر دیا جائیگا۔نیلامی کے موقع پر اسی اراضی کے 6 دعویدار بھی سامنے آگئے جنہیں عدالت سے رجوع کرنے کا کہہ دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں