میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان معاملات طے

حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان معاملات طے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف ترین گروپ کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہوگیا ہے ، سینئر وفاقی وزراء نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا جس کے بعد حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین گروپ نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ بھی واپس لے لیا ہے ، اور اب ہم خیال گروپ کے ارکان بجٹ میں حکومت کو ووٹ دیں گے ۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے پنجاب حکومت سے متعلق تحفظات وفاقی وزراء کے سامنے رکھے اور مطالبہ کیا کہ ہمارے گروپ کے ارکان کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے جس پر جہانگیر ترین کو یقین دلایا گیا کہ ان کے پنجاب حکومت سے متعلق اعتراضات دور کیے جائیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان ہفتے کو دوبارہ ملاقات ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں