میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کراچی کی آبادی کو اندرون سندھ سے کم دکھانے کی سازش کر رہی ہے، حافظ نعیم

سندھ حکومت کراچی کی آبادی کو اندرون سندھ سے کم دکھانے کی سازش کر رہی ہے، حافظ نعیم

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

x
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مردم شماری میں محدود توسیع تو کی گئی لیکن ابھی تک درست خانہ شماری مکمل کی گئی ہے نہ خانہ شماری کی جعل سازیوں اور اور دھاندلیوں کا سدباب کیا گیا ۔ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ جتنا زیادہ سے زیادہ ہو سکے کراچی کی آبادی کو اندرون ِ سندھ کی آبادی سے کم کیا جائے تاکہ سندھ کا وزیر اعلیٰ کراچی سے نہ آسکے ۔ نواز لیگ کے دور میں’ 2017کی مردم شماری میں بھی کراچی کے عوام کو کم گنا گیا اور ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے مل کر اس جعلی مردم شماری کو درست کرنے کے بجائے اس کی منظوری دی۔ہمارا مطالبہ ہے کہ مردم شماری کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے ،کراچی کی گنتی پوری کی جائے اور یہاں رہائش پذیر ایک ایک فرد کو کراچی کی آبادی میں ہی شمار کیا جائے ۔ جماعت اسلامی کراچی کی آبادی پر شب خون مارنے نہیں دے گی ، 30اپریل کو شاہراہ فیصل پر زبردست احتجاجی مارچ کیا جائے گا ۔ مردم شماری اور خانہ شماری میں جعل سازیوں اور دھاندلیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے جماعت اسلامی نے مردم شماری مانیٹرنگ سیل اورڈیجیٹل ویب پورٹل بھی قائم کر دیا ہے ، عوام زیادہ سے زیادہ شکایات و اعتراضات کا اندراج کرائیں تاکہ اہل کراچی کا مقدمہ بھر پور اور مضبوط طریقے سے لڑا جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع ائیر پورٹ کے تحت یوسی 8جوہر پارک رفاہ عام سوسائٹی میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ دعوت افطار سے امیر ضلع ائیر پورٹ توفیق الدین صدیقی نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر یوسی 3 سے نامزد امیدوار برائے چیئرمین اسد حسین، نامزد وائس چیئرمین چوہدری خالد سدھو ،یوسی 8 سے منتخب چیئرمین احسن ضمیر،وائس چیئرمین سلمان شمسی ،کونسلرز ،ناظم علاقہ رفاہ عام ظفر احمد خان ،شمسی سوسائٹی کے صدر نفیس احمد نے بھی موجود تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں