میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کومل رضوی کی سلیکون ویلی کے بزنس ٹائیکون کیساتھ شادی ہوگئی

کومل رضوی کی سلیکون ویلی کے بزنس ٹائیکون کیساتھ شادی ہوگئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کی معروف گلوکارہ اور پاپ موسیقی کی ملکہ کومل رضوی نے میڈیا کے سامنے امریکہ میں مقیم ملین ڈالر کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی ایس علی اپل سے یہاں سیلیکون ویلی میں شادی کا انکشاف کرکے اپنے سینکڑوں مداحوں کو چونکا دیا ۔ اپل مبینہ طور پر آئی ٹی نیٹ ورکس اور 5 جی کی ٹریلین ڈالر کی صنعت میں سب سے زیادہ بااثر افراد میں سے ایک شمار کئے جاتے ہیں۔اپنے دوستوں اور خاندان والوں پر مشتمل ایک نجی تقریب میں کومل اپنی والدہ کا بنایا ہوا لباس پہنے نہایت دلکش نظر آرہی تھیں کومل رضوی تمام خواتین کے لیے ایک روشن مثال ہیں ،انہوں نے یہ ثابت کردیاکہ اگر جذبہ ناقابل تسخیر ہو تو کسی بھی کو خواب کو حقیقت بنانے سے نہیں روکا جا سکتا ۔ایک محبت کرنے والے خاندان اور ساتھی، ایک کامیاب کیریئر، اچھی صحت اور اعلی معیار زندگی کی حامل کومل رضوی آج صحیح معنوں میں کہہ سکتی ہیں کہ اللہ تعالی کی جانب سے انہیں بہترین نعمتوں سے نوازا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں