میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی،ماہ صیام  میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران 41 افراد جاں بحق

کراچی،ماہ صیام میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران 41 افراد جاں بحق

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۱ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

روشنیوں کے شہر کراچی میں ماہ صیام کے 30 دنوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران 41 افراد اپنی گنوا چکے ہیں۔ ڈکیتی مزاحمت پر11 افراد چل بسے اور بینک سے کیش لے کر نکلنے والے افراد کرمنلز کا آسان ہدف رہے جبکہ پولیس مقابلوں کے دوران 12 اسٹریٹ کرمنلز ہلاک اور17 زخمی ہوئے۔رواں ماہ گاڑیاں چوری ہونے کے77 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے 10 گاڑیاں اسلحہ کے زور پر چھین لی گئیں اور300 کے قریب موٹرسائیکلیں شہریوں سے چھین لی گئیں جبکہ موٹرسائیکل چوری کے بھی 2400 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ دو ہزارسے زائد موبائل فونز چھیننے کی شکایات درج کروائی گئیں اورشہرمیں یومیہ 300 کے قریب اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوتی ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں جرائم میں کمی جبکہ اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں