تعلیم یافتہ خواتین ملک کی اہم ضرورت ہیں،مفتی تقی عثمانی کا سربراہ افغان طالبان کو خط
جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۱ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ کو مراسلہ بھیجا ہے۔ مفتی تقی عثمانی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کا مسئلہ دشمن نے پروپیگنڈے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ ان کا طالبان سربراہ کے نام خط میں کہنا ہے کہ اماراتِ اسلامیہ کے فراخدلانہ اور حکیمانہ اقدامات کی قدر کرتے ہیں۔ مفتی تقی عثمانی کا اپنے خط میں مزید کہنا ہے کہ ہماری رائے میں شرعی حدود کے تحت لڑکیوں کی تعلیم ضروری ہے۔ ملا ہیبت اللہ کے نام خط میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ تعلیم یافتہ خواتین ملک اور معاشرے کی اہم ضرورت ہیں۔ مفتی تقی عثمانی کا طالبان سربراہ کے نام خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ یہ غلط تاثر ہے کہ اسلام یا اماراتِ اسلامیہ خواتین کی تعلیم کے خلاف ہیں۔