میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی ملاقات

عمران خان سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی ملاقات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیراعظم وپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے بنی گالا میں ملاقات کی ہے۔رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری کا اس حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہنا تھاکہ ملاقات کے دوران اسلاموفوبیااوراس سے متعلقہ امورپربات چیت کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ الہان عمر نے اسلاموفوبیا کیخلاف عمران خان کے موقف کی تعریف کی۔شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ عمران خان نے اسلاموفوبیا پر الہان عمر کے جرات مندانہ اور اصولی موقف کوسراہا۔علاوہ ازیںچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے۔عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں مینارِ پاکستان جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تحریک انصاف نے ضمانت پر رہا ہونے والے افراد کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں بلاتاخیر عام انتخابات کے انعقاد کے اعلان کا مطالبہ کیا۔عمران خان نے کہا کہ غیرفطری امپورٹڈ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے، انواع و اقسام کے جرائم میں ملوث ملزمان کو وفاقی کابینہ میں بھرتی کرکے جمہوریت کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، پاکستان اپنی تاریخ کے اہم ترین دور اور مقام پر کھڑا ہے، قوم قیادت سے آگے نکل کھڑی ہوئی ہے اور بیرونی سازش اور خودمختاری پر کئے جانے والے حملے پر نگاہیں جمائے بیٹھی ہے۔عمران خان نے کہا کہ اپنے لوگوں کو جانتا ہوں، قوم آزادی و خودمختاری پر رتی بھر سمجھوتے کو تیار نہیں، مستقبل کے فیصلے سے عوام کو محروم رکھنا زیادہ دیر تک ممکن نہیں، غیرفطری امپورٹڈ حکومتیں کھڑی کرنے سے نہیں، شفاف انتخاب کے ذریعے عوام کو مستقبل کے فیصلے کا حق دینے سے پاکستان آگے جائے گا، انتظامیہ جلسے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی حماقت سے گریز کرے، عوام کے سمندر کو قید کرنا ممکن نہیں، مینارِ پاکستان کا جمعرات کا اجتماع ایک تاریخ رقم کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں