میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایڈیشنل سیکریٹری نے نیب کو شکایت کردی

محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایڈیشنل سیکریٹری نے نیب کو شکایت کردی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایڈیشنل سیکریٹری نے حکومت سندھ کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اُڑادیں ، محکمے کے منصوبوں سے متعلق نیب کو شکایت کردی، محکمے میں کھلبلی مچ گئی، اعلیٰ افسران کی سرزنش کے بعد شکایت کرنے سے ہی مکر گئے۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ میں گریڈ 21 میں تعینات ایڈیشنل سیکریٹر اطہر حسین میرانی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو محکمہ آئی ٹی کے منصوبوں کے حوالے سے شکایت کی، گریڈ 19 کے افسر نے یہ شکایت سیکریٹری آئی ٹی ، سیکریٹری سروسز اور چیف سیکریٹری سندھ کو بائی پاس کرتے ہوئے کی، اطہر حسین میرانی کی جانب سے حکومت سندھ کے رولز کی خلاف ورزی کرنے پر چیف سیکریٹری سندھ نے کوئی کارروائی نہیں کی جس پر محکمے کے افسران میں شدید اضطراب کی کیفیت ہے۔ گریڈ 19 کے افسر اطہر حسین میرانی کی شکایت کے بعد نیب نے لیٹر جاری کرکے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے شکایت پر تحقیقات شروع کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کا پتہ چلنے پر اعلیٰ افسران نے اطہر حسین میرانی کی سرزنش کی گئی جس پر افسر مکر گئے اور نیب کو لیٹر ارسال کرکے دعویٰ کیا کہ انہوں نے نیب کو کوئی شکایت ہی نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں