میرا کی وطن واپسی کے لئے وزیر اعظم سے مدد کی اپیل کردی
ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
کورونا وائرس کی وجہ سے نیویارک میں محصور ہونے والی اداکارہ میرا نے وطن واپسی کے لیے ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کر دی ۔اپنی ویڈیو میں پیغام میں میرا نے کہا کہ بیرون ملک اس طرح کے حالات میں نہیں بلکہ پاکستان آکر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ یہاں روزانہ ہزاروں لوگ مررہے ہیں، نیویارک قبرستان میں تبدیل ہورہا ہے ، میرے پاس رقم ختم ہوچکی ہے اور گزارہ مشکل ہوگیا ہے ، ہوٹل کے کمرے میں قید ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمایوں سعید اور دیگر فنکاروں کے ساتھ شوٹنگ کے لیے امریکہ آئی تھی تمام ساتھی فنکار واپس جاچکے ہیں، اکیلی امریکہ میں پھنس گئی ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی، میری وطن واپسی کے انتظامات کیے جائیں۔