
آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک
شیئر کریں
رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے
رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر ہے ، گفتگو
گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر ہے ، رواں مالی سال کیلیے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے ۔ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے ، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف بھی کم کیا گیا ہے ۔گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 7 سے 8 فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے۔