میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بی ایل اے کا گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پرحملہ،پاک فوج کے دو اہلکار شہید،8دہشت گرد ہلاک

بی ایل اے کا گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پرحملہ،پاک فوج کے دو اہلکار شہید،8دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر بی ایل اے کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور فائرنگ کرتے ہوئے اندر گھسنے کی کوشش کی تاہم جوابی کارروائی میں تمام 8دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق آج گوادر پورٹ اتھارٹی پر بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے)کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کی اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی، حملے کو ناکام بنانے کے لیے فورسز نے جوابی کارروائی کی، بھاری نفری طلب کرلی، دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔آپریشن کے دوران گوادر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے سبب دہشت گردوں کا سیکیورٹی کمپلیکس میں گھسنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا اور جوابی فائرنگ میں تمام آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر شہر میں فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر جاری رہا، دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں، جائے وقوعہ سے دھواں بھی اٹھتا دکھائی دیا۔بعد ازاں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 8دہشت گردوں کے ایک گروپ نے گوادر میں پورٹ اتھارٹی کالونی میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسزنے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو موثر طریقے سے روکا اور فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تمام آٹھوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا اور دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے دو جوان جام شہادت نوش کر گئے، 35 سالہ شہید سپاہی بہار خان کا تعلق ڈیرہ غازی خان تھا اور دوسرے شہید 28 سالہ ساپی عمران علی کا تعلق خیرپور سے جی خان سے تعلق تھا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں