میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر

آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر

جرات ڈیسک
پیر, ۲۱ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

اٹارنی جنرل آف پاکستان نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 186کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ صدر مملکت عارف علوی نے وزیرِ اعظم کے مشورے پرسپریم کورٹ کی رائے مانگی، ریفرنس کچھ ممبران پارلیمنٹ کے انحراف کی خبروں، موجودہ حالات کے پیش نظر فائل کیا گیا ہے۔صدارتی ریفرنس میں آرٹیکل 63 کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ سے 4 سوالوں کا جواب مانگا گیا ہے۔کیا پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے سے نہیں روکا جا سکتا؟ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ شمار نہیں ہو گا، کیا ایسا ووٹ ڈالنے والا تاحیات ناناہل ہوگا؟،کیا منحرف ارکان کا ووٹ گنتی میں شمار ہو گا؟،پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والا رکن صادق اور امین نہیں رہے گا تو کیا ایسا ممبر تاحیات نااہل ہو گا؟،فلور کراسنگ یا ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے مزید کیا اقدامات ہو سکتے ہیں؟۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدارتی ریفرنس میں صدر کی نمائندگی میں کر رہا ہوں، ریفرنس میں منحرف ممبران سے متعلق سوالات ہیں۔خالد جاوید خان نے بتایا کہ بنیادی سوال یہ ہے کیا منحرف اراکین تاحیات نااہل ہوں گے؟ منحرف اراکین کے ووٹ کی کیا وقعت ہوگی؟ منحرف اراکین کا ووٹ گنتی میں شامل ہوگا یا نہیں یہ دیکھنا ہے۔ سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کے لیڈرز کو وکلا کے ذریعے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ ہارس ٹریڈنگ کیخلاف آرٹیکل 63اے کی تشریح کیلئے آج سپریم کورٹ میں پیش کیے جانے والے ریفرنس کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جس کے اہم نکات سامنے آ گئے ہیں۔صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ سے 4 سوالوں کا جواب مانگا گیا ہے، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی کونسی تشریح قابلِ قبول ہے؟ کیا پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے سے نہیں روکا جا سکتا؟ریفرنس کے مسودہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ شمار نہیں ہوگا، کیا ایسا ووٹ ڈالنے والا تاحیات نااہل ہوگا؟ کیا منحرف ارکان کا ووٹ شمار ہوگا یا گنتی میں شمار نہیں ہوگا؟مسودہ میں سوال ہے کہ پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والا رکن صادق اور امین نہیں رہے گا تو کیا ایسا ممبر تاحیات نااہل ہوگا؟ فلور کراسنگ یا ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے مزید کیا اقدامات ہو سکتے ہیں؟ریفرنس کے مسودہ میں آرٹیکل 63اے میں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں