رشوت دے کر بچنے والی حکومت پر لعنت بھیجتا ہوں، وزیراعظم
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رشوت دے کر حکومت بچانے پر لعنت بھیجتا ہوں ،جدھر اقتدار ہوتا ہے لوٹا ادھر چلاجاتا ہے، ضمیر فروش پیسے لیکر اپنے ملک اور جمہوریت کا سودا کرتاہے،آپ جتنا کہیں ضمیر جاگ گیا، لوگ نہیں مانیں گے،جو غلطی کربیٹھے ہیں، پارٹی سربراہ آپ کے باپ کی طرح ہے، ہمیشہ آپ کے نام کے ساتھ ضمیر فروش لگ جائیگا،آپ کیلئے شادی میں جانا مشکل ہوجائیگا، لوگ آپ کے بچوں سے شادی نہیں کریں گے،اسکول میں آپ کے بچوں کو برا بھلا کہاجائیگا،جو ایم این ایز غلطی کربیٹھے، آپ کو معاف کردوں گا واپس آجائیں،سندھ ہائوس میں ایم این ایز کو بند کرکے جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا، ملک کی عدلیہ اور الیکشن کمیشن بھی دیکھ رہے ہیں،،عوام فیصلہ کریں آپ کدھر کھڑے ہیں؟عوام کا پیسہ چوری کرکے حکومت بچانے سے بہتر ہے حکومت چلی جائے،تھری اسٹوجز ملک سے وہ کرنے جارہے ہیں جو دشمن نہیں کرتا۔ اتوار کو جلسے سے خطاب میںعمران خان نے دو ٹوک موقف اختیار کیا کہ عوام کا پیسہ چوری کرکے حکومت بچانے سے بہتر ہے حکومت چلی جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لوٹے اور ضمیر فروش کا فرق بیان کیا اور کہا کہ جدھر اقتدار ہوتا ہے لوٹا ادھر چلاجاتا ہے، ضمیر فروش پیسے لے کر اپنے ملک اور جمہوریت کا سودا کرتاہے۔وزیراعظم نے کہاکہ یہ لوٹے نہیں بن رہے، ضمیر کے سودے کررہے ہیں اور ضمیروں کے اس سودے کو جمہوریت کا نام دیا جارہا ہے، وقت آگیا ہے عوام فیصلہ کریں کہ آپ کدھر کھڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایک طرف ملک کے بڑے نامور ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں،جو ہمارے ایم این ایز کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ دوسری طرف 25 سال ڈاکوئوں کے خلاف جدوجہد کرنے والا ہے،عوام اس جماعت کا ساتھ دیں گے ،جو چوروں کیخلاف کھڑی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں یہ نہیں کہا تم نیوٹرل رہو، نہ ادھر نہ ادھر، ملک کی عدلیہ اور الیکشن کمیشن بھی دیکھ رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ ن لیگ والوں تم نے دو مرتبہ آصف زرداری کو کرپشن پر جیل میں ڈالا،ن لیگ کے دور میں آصف زرداری پر اربوں روپے کے کیس بنائے۔اْنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والوں آپ نے نواز شریف پر چوری کے کیسز بنائے،شہبازشریف آپ نے آصف زرداری کا پیٹ پھاڑکر پیسہ نکالنا تھا، فضل الرحمان آپ کو ن لیگ نے ڈیزل کا خطاب دیاتھا۔عمران خان نے کہا کہ تھری اسٹوجز ملک سے وہ کرنے جارہے ہیں جو دشمن نہیں کرتا، سندھ ہائوس میں ایم این ایز کو بند کرکے جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا، ساری قوم پر لازم ہوجاتا ہے وہ کھڑے ہوں۔انہوںنے کہاکہ چھانگا مانگا کے دن چلے گئے، جب دونوں طرف کرپٹ تھے، آپ جتنا کہیں ضمیر جاگ گیا، لوگ نہیں مانیں گے،جو غلطی کربیٹھے ہیں، پارٹی سربراہ آپ کے باپ کی طرح ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیشہ آپ کے نام کے ساتھ ضمیر فروش لگ جائے گا،عمران خان براہوگا لیکن لوگ آپ کی بات نہیں مانیں گے،لوگ یہی کہیں گے آپ نے خود کو بیچا ہے، سارا پاکستان یہی سمجھے گا آپ نے ضمیر بیچا ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ کیلئے شادی میں جانا مشکل ہوجائیگا، لوگ آپ کے بچوں سے شادی نہیں کریں گے،اسکول میں آپ کے بچوں کو برا بھلا کہاجائیگا۔عمران خان نے کہا کہ اس کے بعد آپ الٹا لٹک جائیں گے تو بھی لوگوں نے یہی کہنا ہے ضمیر بیچے ہیں،جو ایم این ایز غلطی کربیٹھے، آپ کو معاف کردوں گا واپس آجائیں۔انہوںنے کہاکہ سب سے غلطیاں ہوجاتی ہیں، اللہ معاف کرنے والا ہے،میں باپ کی طرح ہوں جو بچوں کی غلطیاں معاف کردیتا ہے، اپنے بچوں کے مستقبل کے واسطے یہ غلطی نہ کرنا۔وزیراعظم نے کہاکہ مجھ سے لوگوں نے کہا ایم این ایز کو خرید کر واپس لے آئیں،میں نے کہا، مجھے آخرت کی فکر ہے، عوام کا پیسہ چوری کرکے حکومت بچانے سے بہتر ہے حکومت چلی جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایم این ایز کو رشوت دے کر حکومت بچانی ہے تو ایسی حکومت پر لعنت بھیجتا ہوں۔عمران خان نے کہاکہ سوٹ پہننے والے بے غیرت نے تجویز دی کہ امریکا کو ایبسلوٹلی ناٹ نہیں کہنا چاہیے تھا جبکہ مجرم، ڈرپوک اور جھوٹا باہر بیٹھاہے۔