میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

سی پی پی نے نیپرا میں فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔ بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر ہے، کیوں کہ بجلی کی قیمت 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی ہے، اور نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 31 مارچ کو سماعت کرے گا۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ فروری میں کوئلے سے 31.70 فیصد، فرنس آئل سے 6.51 فیصد، مقامی گیس سے 11.36، ایل این جی سے 15.16 فیصد، اور جوہری ایندھن سے 12.53 فیصد بجلی پیدا ہوئی، جب کہ فروری کے لئے ریفرنس فیول لاگت 4 روپے 25 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔واضح رہے کہ رواں ماہ ہی 10 مارچ کو نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے بجلی 5.94 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی، جس سے بجلی صارفین پر58 ارب روپیکا اضافی بوجھ پڑے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں