میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لمپی وائرس، سندھ بھر میں 27 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

لمپی وائرس، سندھ بھر میں 27 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

لمپی وائرس کے پیش نظر سندھ بھر میں مزید 27 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں اب تک 27 ہزار 336 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 15 ہزار 551 مویشی بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد میں 554 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک 269 مویشی صحتیاب ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حیدرآباد میں اب تک لمپی وائرس سے 12 مویشی جبکہ سندھ بھر میں اب تک 209 مویشی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ماہرین کے مطابق لمپی اسکن ڈیزیر ایک معتدی جلدی مرض ہے اور یہ وائرس گائے، بھینسوں اور دیگر مویشیوں کو خون چوسنے والے کیڑوں، مچھروں اور مکھی سے لگ سکتا ہے۔اس مرض کے شکار جانور کی جلد پر تکلیف دہ پھوڑے اور زخم ہوجاتے ہیں، جانور کو بخار رہتا ہے، آنکھوں سے پانی آتا ہے، بھوک نہیں لگتی اور جانور چلنے پھرنے سے گریز کرتا ہے۔اس وائرس میں مبتلا جانور کی تولیدی صلاحیت، دودھ کی پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے، جانوروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے جانوروں میں اس بیماری کی زیادہ علامات ظاہر نہیں ہوتیں تاہم یہ بعض کیسز میں جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں