میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے حبیب سمیجو کا سروس ریکارڈ حاصل کرنے میں ناکام

ایف آئی اے حبیب سمیجو کا سروس ریکارڈ حاصل کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ اسمبلی میں چوکیدار سے ایڈیشنل سیکریٹری بننے والے افسر کی جانب سے قومی شناختی کارڈ میں ٹمپرنگ اور سروس ریکارڈ گم کرنے کا معاملہ، ایف آئی اے کو بھی آگاہ کردیا گیا،ایف آئی اے تحقیقات میں پیش رفت نہ کرسکی، افسران میں بے چینی۔ جرأت کو موصول دستاویزات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اعلیٰ افسران کی جانب سے ایف آئی اے کو ایڈیشنل سیکریٹری محمد حبیب سمیجو کی جانب سے اپنی تاریخ پیدائش اور سرکاری ریکارڈ میںٹمپرنگ یا جعلسازی کرنے کی شکایت کی گئی، شکایت کے بعدایف آئی اے کی جانب سے سندھ اسمبلی کے افسران کو نوٹس جاری کرکے مطلوبہ ریکارڈ طلب کیا ، محمد حبیب سمیجو کی تاریخ پیدائش 2 اپریل 1969 درج ہے اوروہ 18 اپریل 1982 کو بھرتی ہوئے اس حساب سے ان کو 13 سال کی عمر میں نوکری مل گئی جبکہ سرکاری ملازمت کی کم سے کم عمر کی حد 18 سال ہے،13 سال کی عمر میں چوکیدار بھرتی ہونے والے محمد حبیب سمیجو کی تاریخ پیدائش کے مطابق 2 اپریل 2021 کو ان کی عمر 60 برس ہوگئی تو ان کو ریٹائر ہوناچاہئے لیکن وہ ابھی تک ایڈیشنل سیکریٹری تعینات ہیں۔ سندھ اسمبلی کے افسر نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور ایف آئی اے کے انسپکٹر وقار حسین اعوان کو شکایت کردی ہے۔ شکایت میں ایڈیشنل سیکریٹری محمد حبیب سمیجوکی کرپشن کی نشاندہی کرتے ہوئے تحریر کرتے ہوئے کہا گیا کہ محمد حبیب سمیجو کے پاس 10سال تک ڈی ڈی او اختیارات رہے ،انہوں نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا ہے،ایڈیشنل سیکریٹری نے اپنی تاریخ پیدائش سے متعلق سرکاری ریکارڈ 2-041961 سے لے کر 2-04-1969 میں جعلسازی کی ہے، اس لئے ایف آئی اے جلد سے جلد تحقیقات مکمل کرے تاکہ حکومت کے مفاد کا تحفظ ہوسکے۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ،انسپکٹر وقار حسین اعوان، سب انسپکٹر صبا جعفری کو سندھ اسمبلی کے ایڈیشنل سیکریٹری محمد حبیب سمیجوکی جانب سے ریکارڈ فراہم نہ کرنے اور ریکارڈ گم ہونے سے متعلق آگاہ کردیا ہے، ایف آئی اے ابھی تک محمد حبیب سمیجو کا سروس ریکارڈ حاصل نہیں کرسکی اورتحقیقات میں ٹھوس پیش رفت نہیں کرسکی، جس کی وجہ سندھ اسمبلی کے افسران میں بے چینی پائی جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں