بطور سینیٹر نااہلی کیس ، یوسف رضاگیلانی الیکشن کمیشن طلب
شیئر کریں
الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس یوسف رضاگیلانی کو بائیس مارچ کو طلب کرلیا اور ان کے بیٹے علی حیدرگیلانی سمیت درخواست گزار فرخ حبیب،کنول شوذب اور ملیکہ بخاری کو نوٹس جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پاکستان نے بطور سینیٹر نااہلی کے معاملے پر سینیٹریوسف رضاگیلانی کوطلب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن لاونگ کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کیخلاف نااہلی درخواست سماعت کیلئے مقررہوچکی ہے، کلذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔الیکشن کمیشن نے یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی حیدرسمیت درخواست گزارفرخ حبیب،کنول شوذب، ملیکہ بخاری کوبھی نوٹس جاری کردیا۔خیال رہے چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں5رکنی کمیشن22 مارچ کوسماعت کریگا ،الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات سے پہلے ویڈیواسکینڈل پر نوٹسز جاری کیے تھے۔فرخ حبیب نے یوسف رضاگیلانی کی نااہلی کی درخواست دائرکررکھی ہے، سماعت میں حیدرگیلانی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پردلائل پیش کیے جائیں گے ،چیف الیکشن کمشنراس سے قبل بینچ کاحصہ نہیں تھے۔