وزیراعظم کا سرکاری ذمہ داریاں گھر سے سرانجام دینے کا فیصلہ
شیئر کریں
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے تمام سرکاری ذمہ داری نبھانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود چھٹی پر نہیں جائیں گے بلکہ قرنطینہ میں رہنے کے عرصے کے دوران وہ تمام سرکاری امور گھر سے سرانجام دیں گے جب کہ ویڈیو لنک کے ذریعے تمام اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان گھر سے کام جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان گھر سے ویڈیو کال پر تمام میٹنگز اور دیگر امور جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم کی آئندہ ہفتے کی مصروفیات ان کی صحت دیکھ کر طے کی جائیں گی۔ وزیراعظم اجلاسوں کی صدارت اور دیگر میٹنگز وڈیو لنک سے کرسکتے ہیں۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو ویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوچکا تھا تاہم وہ الحمدللہ خیریت سے ہیں ، وزیر اعظم صحت یاب ہوں گے پھر ویکسینیشن کا فیصلہ ہوگا۔اس حوالے سے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وزیر اعظم اب گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہشاش بشاش اور طبیعت بہتر ہے، عمران خان کو معمولی نوعیت کی کورونا علامات ہیں،فی الحال کسی علاج کی ضرورت نہیں، وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے، ویکسین کی افادیت سے متعلق قیاس آرائیاں بلاوجہ ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دنیا بھر سے خاص و عام نے اْن کی صحت یابی کے لیے خاص و عام نے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے ،قومی ٹیم کے سابق کپتان وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سابق کرکٹرز نے بھی ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔