آغا خان ہسپتال نے کورونا ٹیسٹ روک دیے
ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ مارچ ۲۰۲۰
شیئر کریں
کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع آغا خان ہسپتال میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل عارضی طور پرروک دیا گیا ۔آغا خان ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے تاہم اس وقت ہسپتال میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے نئے ٹیسٹ نہیں کیے جا رہے ہیں۔ ہسپتا ل انتظامیہ نے کہا کہ ہسپتال میں پہلے ڈاکٹر سکریننگ کرتے ہیں اگر علامات ظاہر ہو ں تو ٹیسٹ کیلئے ریفر کیا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ٹیسٹ کے لیے کراچی میں 3ہسپتا ل مختص ہیں جس میں آغا خان ہسپتال بھی شامل ہے ۔