شکارپورمیں گرفتار دہشت گردوں کا ا فغانستان سے فنڈنگ کا اعتراف
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ مارچ ۲۰۱۹
شیئر کریں
شکارپور پولیس نے 5دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دھماکا خیز مواد سمیت اسلحہ برآمد کر لیا، گرفتار دہشت گردوں نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔شکارپور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آئی، 2دہشتگردوں عبدالشکور اور عبد الحکیم بنگلانی کو جاگن کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے 2تیار شدہ پریشر ککر بم، 35ہینڈ گرنیڈ، 20کلو بارود اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ دہشتگردوں کی نشاندہی پر انکے مزید 3 ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے افغانستان سے پیسوں کی فنڈنگ ہونے کا اعتراف کیا ہے ، ملزمان کا کہنا تھا ہمارے نیٹ ورک میں 10سے زیادہ تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں۔ سربراہ کے ہلاک ہونے سے نیٹ ورک متاثر ہوا ہے ، ہمیں تخریب کاری کے بدلے پیسے ملتے تھے ۔