افغانستان کے انتخابات ایک بار پھر ملتوی کردیے گئے
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ مارچ ۲۰۱۹
شیئر کریں
افغانستان کے انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہوگئے ہیں۔افغان الیکشن کمیشن الیکشن کے مطابق انتخابات 28ستمبر2019تک ملتوی کردیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات اب 20جولائی کے بجائے 28ستمبرکو ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن کو بجٹ ملنے پر ہی انتخابات کا بروقت انعقاد ممکن ہے ۔واضح رہے انتخابات کی تاریخ میں دوسری بار توسیع کی گئی ہے ۔ صدارتی صوبائی ضلعی اور غزنی پارلیمنٹ کے انتخابات ایک ساتھ ہوں گے ۔ اس سے قبل بھی افغان حکومت نے 22 جولائی تک انتخابات ملتوی کیے تھے اور اب یہ تیسری مرتبہ انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔