میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پبلک سروس کمیشن، سکینڈری اسکول ٹیچر کا پیپر لیک امیدواروں بپھر گئے

پبلک سروس کمیشن، سکینڈری اسکول ٹیچر کا پیپر لیک امیدواروں بپھر گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ پبلک سروس کمیشن کاسیکنڈری اسکول ٹیچر پیپر لیک ہوگیا ، سینکڑوں امیدواروں نے کمیشن آفس کے سامنے دہرنا دے دیا ، پولیس کے ساتھ جھڑپیں ، کمیشن نے سیکنڈری اسکول ٹیچر کے تمام پرچے منسوخ کردیے، پیپر لیک کرنے والوں پر مقدمہ درج کرانے کا اعلان، اسٹنٹ کنٹرولر سمیت 7 ملازمین معطل 5کو حراست میں لے لیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن گریڈ 16 کے سیکنڈری اسکول ٹیچر کیلئے 2 ہزار 300 نشستوں کیلئے تحریری امتحانات لے رہی ہے جس میں سندھ کے تقریباً ڈہائی لاکھ امیدواران حصہ لے رہے ہیں، تحریری امتحانات کا سلسلہ 15 فروری سے شروع کیا گیا اور سوالنامہ آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کی طرف سے جاری کیا جاتا ہے، گزشتہ روز سندھ پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام پبلک اسکول حیدرآباد میں جنرل کیٹگری کے سیکنڈری اسکول ٹیچر کے تحریری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں میرپورخاص، نوابشاہ اور حیدرآباد ڈویڑن کے 16 اضلاع کی ہزاروں مرد خواتین امیدواروں کے پبلک سروس کمیشن اعلان کردہ ٹیسٹ کے سلسلے میں لطیف آباد نمبر 3 پبلک اسکول میں پہنچے، امیدواروں سے دستخط لینے اور جوابی کاپیاں دینے کے بعد اچانک ٹیسٹ ملتوی ہونے کا اعلان کیا گیا جس پر امیدواراں برہم ہوگئے ، ٹیسٹ لینے والے عملے کو مار کٹائی کے بعد کرسیاں و اسٹیج توڑ دیں، ہزاروں امیدواروں نے پبلک اسکول سے احتجاج کرتے ہوئے ٹھنڈی سڑک پر واقع کمیشن آفس کے باہر پہنچے اور دہرنا دیا ، جس پر ایک درجن سے زائد پولیس موبائلوں کے ساتھ اہلکار بھی پہنچ گئے اور پولیس و امیدواروں میں جھڑپیں شروع ہوئیں، کئے گھنٹے احتجاج کے بعد سیکریٹری سندھ پبلک سروس کمیشن نے مظاہرین سے بات چیت کرکے دہرنا ختم کروایا ، دوسری جناب سندھ پبلک سروس کمیشن کا جنرل کیٹگری کے سیکنڈری اسکول ٹیچر کا پیپر گزشتہ رات لیک ہوگیا ، ذرائع کے مطابق فی پیپر 10 سے 12 لاکھ لیکر لیک کیا اور بات کھلنے پر پیپر ملتوی کیا گیا ، پیپر لیک اور ٹیسٹ ملتوی ہونے پر سندھ پبلک سروس کمیشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں 15 فروری سے لئے جانے والے سیکنڈری اسکول ٹیچرکے تمام پرچے منسوخ کرتے ہوئے پرچے دوبارہ اپریل میں لینے کا اعلان کیا ہے جبکہ پیپر لیک کرنے والوں پر مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی احکامات پر کمیشن کے پانچ ملازمین کو پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، جبکہ کمیشن انتظامیہ نے اس کی ابھی تصدیق نہیں کی، دوسری جانب ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے نو منتخب اراکین سندھ اسمبلی راشد خان ،انجینئر صابر قائم خانی، ناصر قریشی نے حیدرآباد میں منعقدہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں پیپر آؤٹ ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پہلے بھی بے ضابطگی کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہے ، سندھ میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات و نتائج میں سنگین خامیاں اور کرپشن لین دین کی شکایتیں زبان زد عام ہیں سندھ بھر میں غریب، اہل امیدوران جیسے تیسے تعلیم حاصل کر کے تیاری کر کے ملازمتوں کے اشتہار اور بھاری اخراجات کر کے پیپر دیتے ہیں لیکن سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج میں قرعہ فال ہمیشہ بااثر افراد کے بچوں کا ہی نکلتا ہے ، سندھ پبلک سروس کمیشن کی انتظامیہ کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا جائے ، دوسری جانب پیپر لیک کرنے کا معاملے پر سندھ پبلک سروس کمیشن نے اسسٹنٹ کنٹرولر سمیت 7 ملازمین معطل کردیے جناسسٹنٹ کنٹرولر زین عالم، سینیئر کمپیوٹر آپریٹرز سجاد احمد، احسان ظہیر ابڑو سمیت 5 نائب قاصد خان محمد شاہ، اکبر ڈاھری، شاھ زیب جعفری، شاھ زیب ابڑو اور عزیز احمد شامل ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں