میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
8فروری کی رات قوم کے مستقبل پر ڈاکہ ڈالا گیا، سراج الحق

8فروری کی رات قوم کے مستقبل پر ڈاکہ ڈالا گیا، سراج الحق

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ8فروری کی رات پولنگ سٹیشنوں پر نہیں قوم کے مستقبل پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی "عبرت ناک جیت "ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، سلیکٹڈ، امپورٹڈ سے ڈیفیکٹڈ وزیراعظم کی تشکیل کا سفر جاری ہے۔ جہاں عوام کے ووٹ کی قدر نہ ہو وہ ملک دنیا میں تماشا بن جاتے ہیں۔ 2024ء کے انتخابات جمہوری تاریخ کے واحد الیکشن ہیں جہاں جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں۔ ووٹ چوری کرکے نوجوانوں کو مزید مایوس کیا گیا، 65 فیصد آبادی کو ناامیدی کے اندھیروں سے نکالیں گے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور دھاندلی کے خلاف جدوجہد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سویلین بالادستی قائم کرنا ہو گی، عوام کے فیصلوں کا احترام کیا جائے۔ پاکستانی نوجوان دجالی نظام کا ٹارگٹ ہے، اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کی کردار سازی اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے جدوجہد تیز کرے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کی مرکزی شوریٰ سے منصورہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرلز اظہر اقبال حسن، محمد اصغر، ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف، ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ شکیل احمد، سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ اسد علی قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔سراج الحق نے کہا کہ آدھی رات کو نتائج میں ہیرا پھیری کرکے مینڈیٹ چرایا گیا، قومی و صوبائی اسمبلی کی متعدد سیٹوں پر جماعت اسلامی کی کامیابی کو شکست میں تبدیل کیا گیا، کراچی میں پانچویں چھٹے نمبر کی جماعت کو پہلے نمبر پر لاکھڑا کیا گیا، دھاندلی کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں