میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد عمران خان،بشریٰ بی بی نیب طلب

آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد عمران خان،بشریٰ بی بی نیب طلب

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 9 مارچ کو راولپنڈی ا?فس میں طلب کرلیا۔عمران خان کو نیب اسلام آباد / راولپنڈی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے جو کہ عمران کی رہائش گاہ بنی گالہ اور چک شہزاد اسلام آباد کے گھر پر بھیجا گیا ہے۔نوٹس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو فروخت کیا جن میں چار رولیکس گھڑیاں، ایک آئی فون جو انہیں 2018ء میں قطر آرمڈ فورسز کی جانب سے دیا گیا، قیمتی گھڑی اور دیگر تحائف شامل ہیں جو انہوں نے خلاف قانون فروخت کیے۔دوسری جانب نیب راولپنڈی نے عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشری بی بی کو بھی 9 مارچ کو توشہ خانہ کیس میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔نیب کی جانب سے سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کو پہلے ہی 8 مارچ طلب کیا گیا ہے جبکہ توشہ خانہ کے انچارج سے بھی نیب نے پوچھ گچھ کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں