کے پی او حملہ تحقیقات، دہشت گردوں نے عملے کو کمروں میں رہنے کا اشارہ کیا
شیئر کریں
کراچی پولیس آفس پر حملے کے وقت کے پی او میں پولیس افسران سمیت 25 افراد موجود تھے جن کے بیان قلمبند کر لیے گئے ہیں۔کراچی پولیس آفس پرحملے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق عمارت میں داخل ہونے کے بعد حملہ آوروں نے گرینیڈ پھینک کر لفٹ کو ناکارہ بنایا جبکہ حملے کے وقت زیادہ تر افراد پہلی منزل پر موجود تھے، حملہ ا?وروں کی جانب سے فائرنگ کے بعد تمام افراد دوسری منزل کی طرف بھاگے۔دوسری منزل پر دہشت گردوں اور عملے کے کچھ افراد کا سامنا بھی ہوا جبکہ حملہ آوروں نے عملے کو کمروں میں رہنے کا اشارہ بھی کیا۔ حملہ آور کچھ دیر کے پی او کے کوریڈور میں بھی موجود رہے۔دہشت گردوں نے عملے کے کمروں میں جانے کے بعد دروازوں پر فائرنگ کی اور دہشت گرد مختلف کمروں کے باہر عملے کو آوازیں بھی دیتے رہے، دہشت گرد سیڑھیوں سے اوپری منزل کی طرف گئے۔پولیس اور رینجرز اہلکار فائرنگ کے تبادلے کے دوران شہید ہوئے، ممکنہ طور پر حملہ آوروں کا ہدف چوتھی منزل پر پہنچنا تھا۔