میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کے 43 اراکین کو ایوان میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے 43 اراکین کو ایوان میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
جمعرات, ۹ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 43 اراکین اسمبلی کو ایوان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم معطل کر نے کے فیصلے کے بعد ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ موصول نہیں ہوا، خبروں میں سنا ہے کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا ہے، اسپیکر کا فیصلہ تاحال اپنی جگہ موجودہے۔ ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر قانونی ٹیم سے مشاورت کی جا رہی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابقہ فیصلوں کی روشنی میں حکمت عملی بنائی جائے گی۔ یاد رہے کہ مجموعی طور پاکستان تحریک انصاف کے 122 اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123 اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں جن میں سے 43 ارکان کوڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم لاہور ہائی کورٹ نے معطل کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں