85 ارکان کی کابینہ بہت زیادہ ، کوئی حمایت نہیں کر سکتا، محمد زبیر
جرات ڈیسک
منگل, ۲۱ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ 85 ارکان کی کابینہ بہت زیادہ ہے، کوئی بھی اسے سپورٹ نہیں کر سکتا، ہم سمجھتے ہیں کہ امیروں کو زیادہ بوجھ برداشت کرنا چاہیے، آئی ایم ایف بھی یہی چاہتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیرنے کہا ہے کہ آدھے سے زیادہ کابینہ ارکان کو کوئی سہولت نہیں دی جا رہی، ن لیگ کے زیادہ تر کابینہ ارکان بغیر تنخواہ اور مراعات کے کام کر رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ امیروں کو زیادہ بوجھ برداشت کرنا چاہیے، آئی ایم ایف بھی یہی چاہتا ہے کہ امیروں پر ٹیکس لگایا جائے۔ محمد زبیر نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلے کے رجحان کے باعث ایکسپورٹر کو سبسڈی دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے صنعتوں کو سبسڈی ملک کے مفاد میں دی جاتی ہے۔