میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک حوالدار شہید

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک حوالدار شہید

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن میں مطلوب کمانڈر رحمت سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہزاد رضا شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد رحمت بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، آپریشن میں فورسز نے بڑی تعداد میں ہتھیار بھی تحویل میں لیے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر آپریشن کیا تھا، آپریشن میں علیم خان گروپ کے تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔یاد رہے کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے 4 فروری کو بھی میر علی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا، جس میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن میں نائب صوبیدار امین اللہ اور سپاہی شیر زمین شہید جبکہ 4 جوان زخمی بھی ہوئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں