میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ کی 37 نشستوں پر انتخاب آج ہوگا، حفیظ شیخ، یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ

سینیٹ کی 37 نشستوں پر انتخاب آج ہوگا، حفیظ شیخ، یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار)پی ڈی ایم اور حکومت نے سینیٹ کا میدان مارنے کے لیے تمام تر رابطے مکمل کر لیے سینیٹ انتخابات کی37نشستوں پر سندھ،بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آ باد میں آج بڑا دنگل سجے گا حکومت اور اپوزیشن کے انتخاب کردہ متنازعہ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا حفیظ شیخ،سیف اللہ ابڑو،پلوشہ خان،لیاقت ترکئی کی کامیابی بڑے معجزے کی منتظر فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے پر 4 ریٹائر ہونے والے سینیٹرز انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے سینیٹ میں پنجاب کی7جنرل،2خواتین اور 2ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر ہونے والے بلا مقابلہ انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق آ ج پاکستان کے تین صوبوں سمیت اسلام آ باد میں 37نشستوں پر سینیٹ انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس کے تحت سندھ کی 7جنرل،خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی 2,2نشستوں پر،خیبر پختونخوا کی7 جنرل،خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی 2,2نشستوں سمیت ایک اقلیتی نشست پر انتخابات ہونے جا رہے ہیں ٹھیک اسی طرح بلوچستان کی7 جنرل،خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی 2,2نشستوں سمیت ایک اقلیتی نشست سمیت اسلام آباد میں 1جنرل اور1 خواتین نشست پر ہونے والے انتخابات نہایت اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔جس کے تحت آج مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔سینیٹ انتخابات کی گونج گذشتہ ایک ماہ سے سیاسی حلقوں میں سنائی دے رہی ہے جس کے تحت کئی روز سے حکومت اور اپوزیشن میں محاذ آرائی جاری ہے۔ سینیٹ انتخابات سے متعلق گذشتہ ماہ ایک صدارتی آرڈیننس بھی جاری کیا گیاتھاجسے الیکشن ترمیمی آڑڈیننس 2021کا نام دیا گیا تھا آرڈیننس کے مطابق سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے کی منظوری دی گئی تھی اس ضمن میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مذکورہ آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس کا فیصلہ گذشتہ روز آ چکا ہے اس سلسلے میں عدالت کی جانب سے سینیٹ انتخابات آئین کے تحت خفیہ رائے شماری سے کروانے کی رائے دی گئی ہے۔سینیٹ انتخابات میں دلچسپ مقابلہ اسلام آ باد کی نشست پر ہونے جا رہا ہے جس میں یوسف رضا گیلانی اورحفیظ شیخ کے درمیان کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے حفیظ کے نام پرمتعدد رکن قومی اسمبلی کو سخت تحفظات ہیں جنہوں نے انہیں سپورٹ کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے جبکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے سیف اللہ ابڑو متنازعہ امیدواروں کے ریڈار پر آ ئے ہوئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا سے لیاقت ترکئی کو ٹکٹ دینے پر بھی متعدد رکن اسمبلی کے سخت تحفظات ہیں جو قیادت کے فیصلوں پر سخت نالاں ہیں جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کی ناراضگی بھی تاحال دور نہیں ہو سکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں