میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رحجان دیکھا گیا ۔کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40,481.65 پرتھا اور ابتدائی 30 منٹ میں 60 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا لیکن یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار معمول سے کم ہونے کے سبب شدید مندی دیکھی گئی اور میں 100 سے زائد پوائنٹس کی کمی آچکی تھی۔ اسٹاک مارکیٹ سے انڈیکس 122 پوائنٹس کی کمی سے 40,358.73 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور6,500,360 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت349 , 394 ، 162پاکستانی روپے رہی۔گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں92 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ جمعرات کو83,552,650 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,973,853,617 پاکستانی روپے رہی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں