ابتدائی میچز ہار کر بھی ٹیم کم بیک کرسکتی ہے ،ڈیوڈ ملان
شیئر کریں
پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹیڈ کے کھلاڑی ڈیوڈ ملان کا کہنا ہے کہ یہ ایک لمبا ٹورنامنٹ ہے ، ابتدائی میچز ہار کر بھی ٹیم کم بیک کرسکتی ہے ۔کراچی میں ڈیوڈ ملان نے پریس کانفرنس کے دوران گزشتہ رات اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست سے متعلق کہا کہ ہماری ٹیم پندرہ رنز کم بنا پائی، ہمارے ذہن میں ایک سو اسی رنز کا ہدف تھا، جو ہماری پوزیشن تھی ہمیں اچھا اسکور کرنا چاہیے تھا۔ڈیوڈ ملان نے کہا کہ ابتدائی دس اوورز میں ہم نے اچھی بولنگ کی لیکن فیلڈنگ کی غلطیاں ہمیں بھاری پڑیں۔انہوں نے کرکٹ شائقین سے متعلق کہا کہ پاکستانی فینز دس بارہ سال سے کرکٹ کی بھوک میں تھے ، یہ ٹورنامنٹ یہاں ہونا ان فینز کا حق تھا، خوشی کی بات ہے کہ سب غیر ملکی بھی یہاں آئے ، پی ایس ایل ٹاپ ٹورنامنٹ ہے ، انگلش کرکٹرز یہاں کھیل کر پرجوش ہیں۔ڈیوڈ ملان کا کہنا تھا کہ پشاور کے ساتھ تین ٹورنامنٹ کھیلے ، زلمی کے ساتھ رہ کر میری کرکٹ کافی بہتر ہوئی، پاکستان سپر لیگ کھیل کر میرا کھیل ابھرا اور میں نے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی۔ کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا حصہ ہے کہ کبھی کسی پلیئر کی پٹائی ہوتی ہے کبھی وہ اچھا کھیلتا ہے ، اعظم خان نے کچھ شاٹس بہت اچھے کھیلے ۔ڈیوڈ ملان کا مزید کہنا تھا کہ میں انگلینڈ کے ساتھی کرکٹرز کو صرف اپنی رائے دے سکتا ہوں، اگر انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرتی ہے تو اس کا حصہ بننا اچھا لگے گا، اگر انگلینڈ پاکستان نہیں آتا تو مایوسی ہوگی۔