میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ اجلاس،ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں ، الاؤنسز میں اضافے کا بل منظور

سینیٹ اجلاس،ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں ، الاؤنسز میں اضافے کا بل منظور

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

کسی بھی قومی معاملے پرایک صفحے پر نہ آنے والے ارکان پارلیمنٹ تنخواہ کے معاملے پرمتفق ہوگئے ۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سینیٹر دنیش کمار نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا، اس دوران وفاقی وزیرقانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے ، قومی اسمبلی نے حال ہی میں ہاؤس فنانس کمیٹی کو تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق اختیار دیا۔وزیرقانون نے کہا کہ سینیٹ میں بھی ہاؤس فنانس کمیٹی کو تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق اختیار دیا جارہا ہے ، دونوں ایوانوں میں اب یکساں پالیسی ہوگی، اس لیے مخالفت نہیں کی۔اجلاس کے دوران دیت سے متعلق سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کا بل قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سپرد کردیا گیا۔وزیرقانون نے کہا کہ دیت کی کم سے کم حد متعین ہے لیکن زیادہ سے زیادہ دیت کی حد مقرر نہیں، راضی نامے کی صورت میں دیت طے کرنے کا حق ورثا اور متاثرہ شخص کے پاس ہے ۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ورثا دیت کی رقم پچاس کروڑ اور ایک ارب بھی مانگ سکتے ہیں، عدالت نے طے کرنا ہے کہ کتنی دیت آرڈر کرنی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں