محسن نقوی رجیم چینج سازش کامرکزی کردار، آصف زرداری کے قریبی ہیں، فرخ حبیب
جرات ڈیسک
هفته, ۲۱ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ محسن نقوی پی ڈی ایم کی رجیم چینج سازش کا مرکزی کردار اور آصف علی زرداری کے قریبی ہے۔ سماجی رابطے کی و یب سائٹ ٹوئٹر پربیان میں انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ غیرجانبدار ہونا انتخابات کی شفافیت کے لیے لازمی ہے۔ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے بنیادی معیار غیرجانبداری ہونا چاہئے، محسن نقوی پی ڈی ایم کی رجیم چینج سازش کا مرکزی کرداراور آصف علی زرداری کے قریبی ہیں، ایسے فیصلہ سے الیکشن کمیشن کی ساکھ بالکل ختم ہو جائے گی۔