میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیض حمید کے پاس عمران سمیت کئی لیگی رہنماؤں کی آڈیوز اور ویڈیوز ہیں، فیصل واوڈا

فیض حمید کے پاس عمران سمیت کئی لیگی رہنماؤں کی آڈیوز اور ویڈیوز ہیں، فیصل واوڈا

جرات ڈیسک
هفته, ۲۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے پاس مسلم لیگ (ن) اور عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کی آڈیوز اور ویڈیوز موجود ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیوز اور ویڈیوز جلد لیک ہوںگیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کی آڈیوز لیک ہوتی رہی ہیں۔ اس حوالے سے عمران خان کہہ چکے ہیں کہ جب وزیراعظم ہاؤس محفوظ نہیں ہے تو پھر کون سا غیر ملکی رہنما یہاں آ کر ہم سے بات کرنا پسند کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں