میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کی پھرتیاں، ہفتے میں 84ارب روپے کے نئے نوٹ چھاپ دیے

حکومت کی پھرتیاں، ہفتے میں 84ارب روپے کے نئے نوٹ چھاپ دیے

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

حکومتی اخراجات توکم نہ ہوئے مگر آمدنی کم ہوگئی، بینکوں سے ریکارڈ مالیت کے قرضوں کے باوجود حکومت کو نوٹ چھاپنے پڑے،

ایک ہفتے میں 84 ارب روپے کے قریب نئے نوٹ جاری کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز سے ہی حکومت کی قرض لینے اور نئے نوٹ چھاپنے کی رفتار تیز ترین ہوگئی،

ماضی میں تحریک انصاف ن لیگ کی حکومت کو نئے قرض لینے اور نئے نوٹوں کی چھپائی پر تنقید کا نشانا بناتی رہی ہے جبکہ اس کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے دوسرے ہفتے کے دوران حکومت نے مجموعی طور پر 83 ارب 78 کروڑ 70 لاکھ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے،

جس سے ملک میں زیر گردش نوٹوں کا حجم 83 ارب 70 کروڑ روپے اضافے سے 48 کھرب 94 ارب 88 کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا۔دوسری جانب جنوری کے پہلے ہفتے کے دوران قرضوں کی واپسی اوردوسرے اخراجات کے لیے حکومت نے مرکزی بینک سے22 کھرب 34 ارب روپے کا نیا قرض لیا، رواں مالی سال حکومت اب تک مرکزی بینک سے 34 کھرب 17 ارب روپے قرض لے چکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں