میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈسٹرکٹ ایسٹ ،گلشن اقبال میںغیر قانونی تعمیرات دھڑلے سے جاری

ڈسٹرکٹ ایسٹ ،گلشن اقبال میںغیر قانونی تعمیرات دھڑلے سے جاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

شہر قائد میںہونے والی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی نمائشی کارروائیاں ، شہر کے مختلف علاقوں میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات جاری ، آپریشن کے نام پر لاکھوں روپے کی رشوت وصولی، سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزیاں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ گلشن اقبال میں بلڈر ز کی جانب سے رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی پورشن کی تعمیرات جاری ہے ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کرنے کے بجائے غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کرنے لگے ہیں، گلشن اقبال میں ڈائریکٹر آصف رضوی، ریاض جھاکرو، جہانگیر منگی،عابد شاہ سمیت دیگر افسران کی بلڈرز کو سرپرستی حاصل ہونے کے اطلاعات موصول ہورہی ہیں، رہائشی پلاٹ پر غیر قانونی پورشن کی تعمیرات کے عوض سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی کے افسران بھاری رقم وصول کررہے ہیں جس کی وجہ سے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کاروائیاں بند ہوچکی ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق گلشن اقبال میں غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کررہے ہیں۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہماری شکایات پر صرف نمائشی کارروائیاں کی جاتی ہے اور بعد ازاں بلڈر ز کو کھلی چھوٹ دی جاتی ہے کہ فوری تعمیرات کو مکمل کر کے رہائش کردی جائے تاکہ آپریشن نہ ہوسکے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی ملکی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کا جال تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی روک تھام کیلئے وزیر بلدیات سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو فوری نوٹس لینا چاہیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں