وفاقی حکومت نے بھی محکمہ ماحولیات کو نظرانداز کر دیا
شیئر کریں
وفاقی حکومت نے بھی محکمہ ماحولیات کو نظرانداز کر دیا، کروڑوں روپے کی گرانٹ ماحولیات کی بہتری کے استعمال نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت ماحولیات نے جنگلات لگانے کے ذریعے گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کا منصوبہ (آر ای ڈی ڈی) میں 60 لاکھ ڈالر خرچ کئے ، مالی سال 2022-23 کے بجٹ دستاویز میں ظاہر ہے کہ 7 سال کے دوران وفاقی حکومت کو ڈونر اداروں نے کروڑوں روپے جاری کئے لیکن وفاقی حکومت نے 18کروڑ 60 لاکھ روپے استعمال ہی نہیں کئے، اعلیٰ حکام نے نومبر 2023 میں وفاقی محکمہ ماحولیات کے افسران کو آگاہ کیا جس پر افسران نے تسلیم کیا کہ ڈالر کی تبدیلی کے مسائل، کورونا وائرس، وفاقی سیکرٹری ماحولیات کے بار بار تبادلوں اور مختلف سرگرمیوں کی منظوری نہ ملنے کے باعث بجٹ استعمال نہیں ہو سکا اور فنڈز ڈونر کو واپس کر دیئے گئے ، جبکہ اعلیٰ حکام نے وفاقی وزارت ماحولیات کو ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی سفارش کی لیکن اجلاس طلب نہیں کیا گیا جس پر اعلیٰ حکام نے انکوائری کرنے اور ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔