ایف آئی اے سائبرکرائم میں عملے کی شدید قلت،ڈی جی سے مدد طلب
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
ایف آئی اے سائبر کرائم میں کیسز التواء پر ڈائریکٹر سائبر کرائم نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے مدد مانگ لی۔ایف آئی اے سائبر کرائم کو 277 افسران و اہلکاروں کی ضرورت ہے ۔سائبر کرائم کو 80سب انسپکٹر اور 40 اے ایس آئی فراہم کئے جائیں۔ہیڈ کانسٹیبل 30جبکہ 10 آفس سپریٹینڈ فراہم کئے جائیں۔10 آفس اسسٹنٹ جبکہ 15 یوڈی سی فراہم کئے جائیں۔ سائبر کرائم کو 20 ایل ڈی سی جبکہ 72 کانسٹیبل فراہم کئے جائیں۔ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بتایا کہ افسران کی کمی کی وجہ سے متعدد کیسز التواء کے شکار ہیں۔