بجلی 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
جرات ڈیسک
بدھ, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، سی پی پی اے نے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) جمع کرائی ہے۔نیپرا حکام کے مطابق سی پی پی اے نے درخواست میں اضافہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ نیپرا میں درخواست پر سماعت 27 دسمبر کو ہوگی، جس کی منظوری سے صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔حکام کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر ہونے والے ممکنہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔