میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واسا ، عارف بلڈر سے کروڑوں روپے کے واجبات لینے میں ناکام

واسا ، عارف بلڈر سے کروڑوں روپے کے واجبات لینے میں ناکام

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

واسا عارف بلڈرز سے کروڑوں روپے کے واجبات لینے میں ناکام ہوچکا ہے ، عارف بلڈرز کے ہاوسنگ اسکیموں میں غیرقانونی پانی کی کنکشن معتدد بارز پکڑے گئے لیکن واسا حکام کارروائی کے بجائے جیب گرم کرکے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں ، غیرقانونی تعمیرات اور جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے اربوں روپے ڈکارنے والے عارف بلڈر سے واسا کروڑوں روپے لینے میں ناکام ہے، ذرائع کے مطابق عارف میمن کی دو درجن سے زائد اسکیموں میں ادارہ نکاسی و آب کی جانب سے پانی کی کنکشن دیے گئے ،عارف بلڈر سے کروڑوں روپے کے واجبات وصول نہیںکیے گئے ، جس کے باعث ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے، کچھ عرصہ قبل واسا حکام نے کاروائی کرتے ہوئے عارف بلڈرز کی ہاوسنگ اسکیم عبداللہ گارڈن، قادر ایونیو اور مصطفیٰ بنگلوز سے غیرقانونی پانی کے کنکشن پکڑ کر لاکھوں روپے جرمانہ عائد کیا تھا لیکن اب تک جرمانہ وصول نہیں کرسکے ، ذرائع کے مطابق عارف میمن کی دو درجن سے زائد اسکیموں میں پانی کے غیرقانونی کنکنش موجود ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں