سرکاری اسپتالوں میں عملے اور بیڈز کی قلت، مریض ٹھنڈے فرش پرلیٹنے پر مجبور
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں عملے اور بیڈز کی قلت کے سبب دوسرے شہروں سے آنے والے غریب مریض اور ان کے اہلخانہ شدید ٹھنڈ میں زمین پر دن رات بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ سول اسپتال کے باہر بہت سے سیریس مریض بھی بیڈ نہ ملبے کے سبب موسم کی شدت جھیل کر مزید بیمار ہورہے ہیں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شہر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں رش لگ گیا۔واڑز میں بیڈز کی قلت کے سبب مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے پاس سرد موسم میں سڑک کنارے انتظار کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔۔ نہ پینے کا صاف پانی نہ واش روم کی سہولت۔ مریض کے ساتھ ساتھ تیمارداروں کے لیے بھی دہری اذیت ہے۔ سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ ہر سال کا مسئلہ ہے۔ اسپتال میں مزید بیڈز کی گنجائش نہیں۔ نئی بلڈنگ کی منصوبہ بندی پر کام جاری ہے۔