میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس کیو سی ، صنعت کاروں سے لائسنس تجدید کرنے عوض کروڑو روپے کی کمائی

پی ایس کیو سی ، صنعت کاروں سے لائسنس تجدید کرنے عوض کروڑو روپے کی کمائی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی کالی بھیڑوں نے لائسنس تجدید کروانے کے عمل کو پیدا گیری کا ذریعہ بنا کر کروڑوں روپے کمالیے ، صنعت کاروں نے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ مختلف صنعت کاروں کے مطابق لائسنس کی تجدید فیس پانچ ہزار مقرر ہے ، پی ایس کیو سی اے کے افسران ایک لاکھ روپے طلب کرتے ہیں ، رشوت کی عدم ادائیگی پر لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے ، صنعت کار حاجی رب نواز کے مطابق ہمیں بلیک میل کیا جاتا ہے ، اسی طرز عمل کی شکایات پر پی ایس کیو افسر ساجد بھٹو کو پہلے بھی ڈپٹی ڈائریکٹر سی اے کے منصب سے ہٹایا گیا تھا تاہم وہ اس مرتبہ بھر پور انداز میں بھتہ طلب کرنے کے پیغام پہنچا رہے ہیں ، درحقیقت اس کی بنیادی ذمہ داری عصمت گل خٹک پر عائد ہوتی ہے ،جن کی وجہ سے کرپٹ افسران مسلط ہیں ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ساجد میاں بھٹو سرکاری خزانے کو منظم انداز میں نقصان پہنچا رہے ہیں ایک جانب اضافی رقم بٹورتے ہیں تو دوسری جانب بھاری رشوت کے عوض مرضی کی فیس وصول کرکے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کی آمدن سے محروم کرچکے ہیں جبکہ ساجد بھٹو کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے مجھ سے خوش ہیں ، ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سی اے کراچی ریجن ساجد میاں بھٹو نے کرپشن سے حاصل ہونے والی بھاری رقوم سے ساوتھ زون کے ڈائریکٹر سی اے اشرف پالاری کو 5 لاکھ 50 ہزار روپے کا موبائل فون کا تحفہ دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں