میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی، 63ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی

اسٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی، 63ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2547 پوائنٹس کی بڑی مندی کے باعث 100 انڈیکس کی 65000 کے بعد 64000 اور 63000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی۔منگل 19 دسمبر کو بھی کاروباری کا آغاز مندی سے ہوا اور 100انڈیکس شدید مندی کے بعد گھٹ کر 62657پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ روز، انڈیکس کی 66000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح گرنے سے 69.29فیصد حصص کی قیمتیں گرگئی تھیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 87ارب 67کروڑ 46لاکھ 49ہزار 251روپے ڈوب گئے تھے۔ماہرین کا کہنا ہے گزشتہ ایک ماہ میں تیزی کے تسلسل سے مارکیٹ اوورباٹ ہوگئی تھی لہٰذا کیپیٹل مارکیٹ میں بہتری کے لیے تیکنیکی درستگی ضروری ہے۔ماہرین کی پیشگوئی ہے کہ آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں بہتری نظر آنے کے امکانات ہیں، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں ہوئسٹ پاکستان بھاو 49روپے بڑھکر 1249روپے اور محمود ٹیکسٹائل بھاو 25روپے بڑھکر 525روپے ہوگئے جبکہ رفحان میظ بھاو 250روپے گھٹ کر 9750روپے اور سفائر فائبر کے بھاو 142.50 روپے گھٹ کر 1757.50روپے ہوگئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں